September 28, 2020

Imran Series - MAKA ZONGA 06 Read Online

عمران سیریز
ماکا زونگا  پارٹ - 6

ٹیلی فون کی گھنٹی  زور سے بجی جولیا نے لپک کر ریسیور اٹھالیا۔
ہیلو جولیا اسپیکنگ۔!
اس نے کہا۔
ایکس ٹو ۔!
ایک غراہٹ سی بلند ہوئی اور جولیا سنبھل  گئی۔
جولیا : گڈ مارننگ سر۔
ایکس ٹو : مارننگ۔جولیا تمام ممبروں سے کہہ دوکہ ایک گھنٹہ بعد دانش منزل میں جمع ہو جائیں، آج ہماری ٹیم میں ایک نئے ممبر کا اضافہ ہو 
رہاہے۔ اس کا تعارف تم سب سے کرایا جائے گا۔جولیا نے تمام ممبران کو فون کرکے خبر سنا دی۔ایک گھنٹے بعد سیکرٹ سروس کے تمام 
ممبران دانش منزل کے ایک ہال میں بیٹھے تھے۔ وہ آپس میں  اس نئے ممبر کے متعلق  بات چیت کر رہے تھے۔
آخر اتنے سارے ممبر بھرتی کرنے کی کیا ضرورت ہے۔؟ کیا ہم لوگ کم ہیں۔؟تنویر نے ناک سکوڑ کر کہا۔

ایکسٹو تم سے بہتر سمجھتا ہے۔جولیا نے تنگ آ کر جواب دیا۔
ایکس ٹو کوئی خدا نہیں آخر وہ بھی ہماری طرح انسان ہی ہے خیر یہ تو نہ کہو، ایکس ٹو جیسا دماغ تو ہم سب مل کر بھی  پیدا نہیں کر سکیں  گے۔

چوہان نے کہااتنے میں عمران  دروازے میں سے ہال میں  داخل  ہوتا دیکھائی دیا۔
یہ سب تم مل کر کسے پیدا کر رہے ہو ۔؟ کیا اس کے لئے جولیا اکیلی کافی نہیں۔ 

عمران نے داخل ہوتے ہی کہا یہ سن کر سب قہقہہ مار کر ہنسنے لگےلیکن جولیا اور تنویر کا منہ بن گیا۔
ابھی وہ جواب دینے ہی والے تھے کہ یکایک  ٹرانسمیٹر کا بلب سپارک کرنے لگا اور وہ سب  ایکس ٹو کو سننے کے لئے سنبھل گئے۔
لیکن عمران  اسی طرح لاپرواہی سے بیٹھا رہا۔
کیا تمام ممبر آگئے ہیں۔ایکس ٹو کی آواز آئی۔جی ہاں۔!جولیا نے جواب دیا۔
خُوب ! تو سنو آج میں آپ کا ایک نئے ممبر سے تعارف کرارہا ہوں۔ مجھے اُمید ہے تم سب بھی اس سے مل کر ضرور خوش ہوں گے  
اور وہ ہماری ٹیم ایک شاندار اضافہ ہو گا اس کا نام کیپٹن شکیل ہے۔

 میں نے اسے ملٹری انٹیلیجنس لیا ہے اور اس کا سابقہ ریکارڈ انتہائی شاندار اور اعلیٰ ہے باقی رہی پرسنالٹی والی 
بات تو وہ آپ سب خود دیکھ لو گے۔ایکس ٹو نے اپنی بات ختم کی اور اب اس کی آواز آنا بند ہو گئی تھی۔
اتنے میں دروازہ کھلا اور ایک دراز قد سیدھے بالوں والا نوجوان جس نے انتہائی جوبصورت چاکلیٹی رنگ کا 
سوٹ پہنا ہوا تھا ،اس کا قد تقریباً چھ فٹ چار انچ کے قریب تھا اور اس کے ساتھ ساتھ اس کا 

جسم بھرا ہوا اور فولاد کی طرح سخت معلوم ہوتا تھا۔ چہرہ بلکل سپاٹ تھا، صرف کشادہ پیشانی پر دو لکیریں اُبھری ہوئی تھیں
 جو اس کی وجاہت میں اور بھی اضافہ کر رہی تھی۔ سب اس کی خوبصورتی اور وجاہت شخصیت سے متاثر نظر آنے لگے۔

کیپٹن شکیل نے اندر داخل ہو کر سب کو سلام کیا اور پھر ایک ایک سے ہاتھ ملانے لگ گیا۔
صفدر نے تعارف کی رسم ادا کی اور پھر وہاں چائے کا دورشروع ہوا۔اور اس دوران باتوں کا سلسلہ چھڑ گیا 
جس کا تعلق کیپٹن شکیل کی ہی ذات سے تھا۔کیپٹن شکیل نے اپنا تعارف تفصیل سے کرایا کہ 

دہ ایک اعلیٰ پٹھان خاندان سے تعلق رکھتا ہے۔ایم اے تک تعلیم حاصل کرنے کے بعد ملٹری میں 
چلا آیا۔ وہاں سے ملٹری انٹیلیجنس میں منتخب کرلیا گیااور اب اسے یہاں بھیج دیا گیا۔

اس کی باتیں کرنے کا انداز بھی انتہائی دلکش تھا لیکن یہ عجیب بات تھی کہ باتیں کرنے کے دوران اس کا 
چہرہ انتہائی سپاٹ رہتا تھا جیسے وہ میک اپ میں ہو۔اس چیز کو جولیا اور صفدر نے محسوس کیا لیکن وہ چُپ رہے۔
کیپٹن شکیل۔
ایکس ٹو کی آواز ٹرانسمیٹر سے دوبارہ اُبھری۔
یس سر۔کیپٹن شکیل فوراً بولا۔
باقی سب لوگ قہقہ مار کر ہنس پڑے۔
جاری ہے


No comments:

Post a Comment