November 16, 2019

Toba Hai - Urdu Kutab Poetry

Toba Hai Urdu Gazal

Urdu Kutab Poetry | Best Romantic Poetry 

توبہ ہے۔ اک بہترین غزل


میں ہوں تم ہو اِک دنیا ہے ، توبہ ہے۔۔!!
سارا عالم دیکھ رہا ہے ، توبہ ہے۔۔۔
سب سے بچ کر تم نے ایک نظر دیکھا۔۔!!
اور یہان جو دل دھڑکا ہے ، توبہ ہے۔۔۔
چھیڑ رہی تھی زُلف کو چنچل شوخ ہوا۔۔!!
میں نے سمجھا تم نے چُھوا ہے ، توبہ ہے۔۔۔
میں نے تم سے دل میں ڈھیروں باتیں کی۔۔!!
تم کو خاموشی کا گِلا ہے ، توبہ ہے۔۔۔
تم نے پکارہ نام کسی کا محفل میں۔۔!!
میں نے اپنا نام سُنا ہے ، توبہ ہے۔۔۔
تم نے کہا تھا  آپ سے مل کر خوشی ہوئی۔۔!!
لیکن میں نے جو سمجھا ہے، توبہ ہے۔۔۔


No comments:

Post a Comment