بسم اللہ الرحمن الرحیم
Shab e Meraj 2024 | Zikar o Azkaar | Shab e Meraj Wazaif
آج کا دن : سوموار
27 رجب المرجب 1445ھ
07 فروری 2024 ء
26 ماگھ 2080 بکرمی
آج کے دن کے اذکار
سُبحانَ اللهِ وَ الحَمدُ لِلّهِ 1000 مرتبہ
یا لطیف 129 مرتبہ
آج کی آنے والی رات شب معراج ہے
آج کی تاریخ نیک ھے
عمل نمبر 1
کشف کے ذریعہ اپنے تعویذ، تالے، پتلے اور جنات بندش کا پتہ لگانے کا بہترین عمل کا دن ہے۔
بعد از نماز عشاء اول و آخر درود کیساتھ 1111 مرتبہ "بسم الله الرحمن الرحيم" خصوع و خشوع کے ساتھ مقصد رکھکر دل و زبان سے آنکھیں بند کر کے پڑھیں۔ انشاءاللہ آپ کو سب نظر آجائے گا۔
پہلی بار کے عمل سے نظر آ جاتا ہے، جس کو نہ دکھے وہ گیارہ (11) دن عمل کرئے۔
عمل نمبر 2
جادو جنات سے چھٹکارہ کیلئے
مکان/دوکان/فیکڑی، جہاں بھی آپ کو مشکلات نظر آرہی ہوں۔ گھر میں لڑائی جھگڑا رہتا ہو یا کوئی بھی گھریلو مسلہ مسائل ہو تو اس کے پیچھے غائبانہ اثرات ہو سکتے ہیں۔ اس کے لیے درج ذیل عمل کریں۔
7 دن جمعہ سے جمعہ تک روزانہ صبح سورہ کہف ایک مرتبہ تلاوت کرکے پانی پر دم کرلیں اور پانی کو گھر/دوکان یا فیکٹری وغیرہ کی تمام دیواروں پر سپرے کر دیں۔
دوران عمل آپ کے سر میں درد ہو سکتا ہے یا معدے میں پرابلم دل میں گھبراہٹ پاوں کی تلیوں میں جلن جسم میں درد ھو سکتے ہیں لیکن یہ عارضی ہونگے گھبرانا نہیں ہے۔ کیونکہ جو چیزیں آپ کے گھر پر قبضہ کر کے بیٹھی ہیں ان کو نکالتے وقت وہ آپ کے ساتھ شرارت کر سکتی ہیں، مگر گھبرانا نہیں۔
انشاءاللہ میرے رب نے چاہا تو سات دن تک گھر برے اثرات سے خالی اور صاف ہو چکا ہوگا۔ خوشیاں لوٹنا شروع ہو جائیں گی اور مسائل ختم ہونے شروع ہو جائیں گے۔ انشاءاللہ
دعاگو: ادب کتب کمپنی
No comments:
Post a Comment