August 22, 2023

Aik Raat Ki Baat Novel By Sadia Ghazal Review | Urdu Novels Review

 

السلام علیکم ! امید ہے آپ سب ٹھیک ہوں گے۔ آج میں ایک اور ناول 

 آپ لوگوں کو سجیسٹ کروں گی، جو بہت ہی شاندار ناول لگا مجھے۔ ناول پڑھنے کے دوران ایسا لگ رہا تھا کہ ناول اچھے اچھے ناولوں کی ٹکر کا یعنی مقابلے کا ناول ہے۔

(Aik Raat Ki Baat Novel By Sadia Ghazal | Urdu Novels Review) 

اس سے پہلے کے رویوو شروع کروں آپ کا شکریہ ادا کرنا چاہوں گی۔ اس لیے کہ آپ کے ای-میلز موصول ہوتے رہتے ہیں جس میں میرے رویو کے ساتھ ساتھ میری بھی تعریف کھلے دل سے کرتے ہیں۔ آپ کے اس پیار کا تحے دل شکریہ۔ خیر۔۔ پچھلے تمام ناولز پر میرا تبصرہ پسند کرنے والوں کا بہت بہت شکریہ ۔ اب آتے ہیں واپس ناول پر۔۔

 

لکھاری: سعدیہ غزل

ناول کا نام: ایک رات کی بات

پیجز: 520

تبصرہ: نیناں علیم

 

یہ ناول میں نے اپنی بہن کو پڑھنے لیے کہا تھا لیکن اسے کچھ خاص پسند نہیں آیا ۔

اس کا کہنا تھا ناول میں "بچپنا" ہے !

جبکہ میرا کہنا ہے کہ ناول میں ہیرو ہیروئین کے بچپن کی کہانی بھی دکھائی گئی ہے ۔ اسی وجہ سے بچپنا نظر آتا ہے ۔

(Aik Raat Ki Baat Novel By Sadia Ghazal | Urdu Novels Review)  

کہانی ہیرو ہیروئین کے ٹین ایج لائف سے شروع ہوئی ہے ۔ وہ کیسے ملتے ہیں ؟ کیسے دوست بنتے ہیں ؟ اپنے گھر والوں سے جڑے خوف، خدشات اور احتیاط وغیرہ ۔۔۔۔۔۔۔!!

 

ہمارے معاشرے میں لڑکے لڑکیوں کی دوستی کوئی معمولی چیز نہیں سمجھی جاتی۔ پڑھی لکھی سے پڑھی لکھی فیملی بھی اگر کلچر اور مذہب کے معاملے میں سخت ہو تو لڑکے لڑکیوں کی یہ "دوستی" بلکل ہی ناممکن سی چیز لگتی ہے۔ ایسے ہی حالات ہیرو ہیروئین کے گھرانوں کے بھی تھے ۔ سپورٹ، فرینڈلی، ایجوکیٹڈ فیلمیز ۔۔۔۔۔ بایسے والدین جو کھلاتے سونے کا نوالہ ہیں اور دیکھتے شیر کی نگاہ سے ہیں ۔

 

یہاں پر رائٹر کو داد دینے کا دل چاہتا ہے کہ کتنے اچھوتے انداز میں سعدیہ غزل نے ٹین ایج میں انسان میں رونما ہونے والی تبدیلیاں بیان کی ہیں ۔ چاہے وہ ذہنی ہوں، جسمانی ہوں یا مزاج میں آنے والی تبدیلیاں ہوں۔ اسی ٹین ایج دور کی وجہ سے میں اس ناول میں کھو سی گئی تھی ۔ پھر ان ہی تبدیلیوں کی وجہ سے ہیرو ہیروئین سے ایک غلطی ہوجاتی ہے اور پھر انہیں کن حالات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، اور حالات کے بدلنے پر ہیرو ہیروئین خود کیسے بدلتے ہیں ؟ انہیں زندگی سے کیا سبق ملتے ہیں، یہ سارا سفر بہت خوبصورت اور حقیقی سا لگتا ہے ۔

(Aik Raat Ki Baat Novel By Sadia Ghazal | Urdu Novels Review)  

اس ناول میں ہیروئین کے ماموں اور ہیرو کے والد کا کردار مجھے پسند آیا  ویسے سارے ہی کردار حقیقت سے کافی قریب لگے ۔۔

 

شائد آپ لوگوں کو شروع میں یہ ناول تھوڑا سا بور لگے ۔ لیکن جیسے جیسے آپ پڑھتے جائیں گے، ناول میں گم ہوتے جائیں گے ۔ تو ایک بار پڑھ کر ضرور دیکھیں ۔۔۔

(Aik Raat Ki Baat Novel By Sadia Ghazal | Urdu Novels Review) 

No comments:

Post a Comment