Umera Ahmed Novels
Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review | Urdu Kutab
ناول اب حیات
رائٹر عمیرہ احمد
تبصرہ نگار
سارہ خان سیال
ناول کا مرکزی خیال
سود سے پاک معاشرہ
اب حیات کے لغوی معنی حیات جادواں دینے والا پانی کے ہیں ا سکی مصنفہ عمیرہ
احمد ملک کی مایا ناز لکھاری ہیں اس کتاب کے جملہ حقوق 2017 میں ناشر محفوظ ہوئے
یہ ناول پیر کامل کا دوسرا حصہ ہے جو عمیرہ احمد نے پیر کامل کی بہترین کامیابی
کے 14 سال بعد لکھا تھا
اب حیات ناول پیر کامل کا سیکوئیل ہے جس کا مرکزی خیال سود پر مبنی ہے
اس ناول کو پڑھنے کے لئیے آپ کا پیر کامل ناول جو پہلا حصہ ہے اسکو پڑھنا لازمی
وملزوم ہے تاکے اپ ناول کی بنیاد اور کرداروں سے روشناس ہو پائیں
(Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review)
پیر کامل اور اب حیات دونوں اسلام کے دو اہم نکات پر لکھی گئی بہترین کتابوں میں
سے ہیں پیر کامل ختم نبوت صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم اور اب حیات سود سے پاک
معاشرے پر لکھی گئی ہیں
Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review | Umera Ahmad
اہم کردار
سالار سکندر
امامہ ہاشم
نوجوان نسل کے کردار
جبرائیل عنایہ حمین ایرک (عبداللّٰہ) رئیسہ چنی عائشہ عبادین ان کرداروں نے
ناول کی فیملی لائف میں جان ڈال دی اور حسن سلوک سے خوبصورتی پیدا کر دی
کردار چنی
ایسی بچی جسکا باپ سالار سکندر کے سکول میں چپڑاسی تھا اور سود کے چکروں میں
پڑ کر گنگلا ہو گیا اور اس کنگلے پن سے تنگ آکر اپنے بچوں کا قاتل بن گیا اور جیل
چلا گیا اسکی آخری اولاد چنی کو سالار سکندر نے گود لے لیا
ایرک
ایرک جس نے امامہ اور سالار کے حسن سلوک اسلام کے قوانین و ضوابط سے متاثر ہو
کے اسلام قبول کیا اور ناول کے آخر میں ایرک (عبداللّٰہ ) سالار کے داماد کے رشتے
میں بندھ گیا
(Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review)
اس ناول میں عمیرہ احمد نے پاکستان امریکہ اور کانگو معاشروں کی عکاسی کی ہے
آب حیات کے چھ باب ہیں
(1)آدم و حوا (2) بیت العنکبوت (3) حاصل و محصول (4) یا مجیب السائلین۔
(5)۔ ابدا ابدا
(6)
تبارک الذی
ان چھ بابوں کے زریعے عمیرہ احمد نے انسانی زندگی کا خلاصہ بہت خوبصورتی سے
قلم بند کیا ہے
(Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review)
یہ تو اس ناول کے باب تھے جن کی تفصیل بہت خوبصورتی دل سوزی کرب دکھ خوشی
تجسوس اور دلچسپی سے قید قلم کی گئی ہے چونکے اس ناول اب حیات کا مرکزی خیال سود
سے بچاؤ ہے تو اس میں سود سے قوموں کے زوال سود سے آنے والی نسلوں کی غلامی سود سے
ملک کی بدحالی سود سے دنیا کے بگاڑ سود سے انسان میں آنے والے اخلاقی بگاڑ سود کی
وجہ سے ہونے والے نا قابل تلافی نقصان جس سے معاشرہ اور معاشرے کی بنیادیں تک ہل
جاتیں بہت ہی دل سوز انداز سے قلمبند کی گئیں ہیں
عمیرہ احمد نے ایک اسلامی ریاست کی فلاح جس کا ایک طریقہ کار ہمارے پیارے نبی
صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم نے سود جیسی لعنت سے بچاؤ بتایا ہے کو بہت دل جمعی سے
اور بہت ہی ہمدردانہ سوچ رکھ کے بیان کیا ہے تاکے اس سے زیادہ سے زیادہ لوگ مستفید
ہو سکیں
اس ناول کی کہانی ایک ایسے گھرانے کے گرد گردش کرتی ہے جس نے اسلام اور حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کی خاطر ماں باپ اور خاندان تک کو چھوڑ دیا
امامہ نے سب کچھ چھوڑ کے سالار سکندر کا ہاتھ صرف اسلام کی خاطر اور خاتم نبوت
کی خاطر تھاما اللّٰہ کی رضا کی خاطر ان چیزوں سے دامن چھڑایا جن سے ایک عمر تعلق
رہا اماں حوا اور آدم علیہ السلام کی طرح ان باتوں چیزوں سے اجتناب کیا جن سے
اسلام نے منع فرمایا ہے اسلام کے لیے زندگیاں داؤ پر لگا دیں پر اسلام کے احکامات
سے منہ نہ موڑا اس ناول کے مرکزی کردار سالار سکندر نے تن تنہا سود جیسی لعنت کے
خلاف جنگ لڑی
جس میں اسکے بیوی بچے کی اور اپنی جان داؤ پر لگ گئی مگر سود جیسی لعنت کی پیرو
کار بننے سے اجتناب کیا ثابت قدمی حوصلے ہمت اور اللّٰہ پر یقین اور بلند حوصلوں
اور اللّٰہ کی رضا میں راضی رہتے ہوئے ہمیں یہ کردار یہ سمجھا گیا کے اللّٰہ قادر
ہے دنیا کی ہر چیز پر ہم مایوس نہ ہوں نہ ہی امید ہاریں ہم بس ہر حال میں رب
کائنات اور رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات کو مظبوطی سے تھامے
لیں چاہیے دنیا آپ کو جنت کی پیشکش کر دے پر آپ اللّٰہ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم کے احکامات کی رسی کو مظبوطی سے تھامے رکھو
(Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review)
جو دنیا دے گی وہ خسارہ ہے کیونکے دنیا ایک فانی چیز ہے فلاح صرف رب اور رسول صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم کے احکامات میں ہے پوری دنیا آپ کو چاہ کر بھی فائدہ نقصان نہیں پہنچا پاتی جبکے رب کی ایک کن آپ کی دنیا بدل دیتی ہے اس لئیے حرام کمانے سود کھانے میں فلاح نہیں صرف خسارہ ہے اور وہ انسان مت بنو جو کے احکامات سے غافل ہیں جن کے بارے قرآن پاک میں ارشاد باری تعالیٰ ہے بیشک انسان خسارے میں ہے
عمیرہ احمد نے امامہ کے ذریعے سالار سکندر کو سودی نظا کے خاتمے اور اسلامی
نظام کے پھیلاؤ کے اقدامات جیسی سوچ کو آگے بڑھایا امامہ نے رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ
علیہ وآلہ وسلّم کے آخری خطبے کا حوالہ دیا جس میں آپ صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلم
نے سود حرام قرار دیا ہے
سالار سکندر نے اپنی ذہانت اور کامیابی کی بنیاد پر عالمی سطح پر سودی نظام کے خلاف آواز اٹھائی اور خاطر خواہ کامیابی حاصل کی جس میں کافی تکلیفوں اور مشکلات کا ڈٹ کر صبر سے سامنا کیا
عمیرہ احمد کے اس ناول میں امریکی خاندان کی تہزیب وتمدن رہن سہن کی بھی عکاسی
کی گئی ہے جس میں ایک کردار ایرک نے سالار امامہ کے حسن سلوک رہن سہن سے متاثر
ہوکے اسلام قبول کر لیا عمیرہ احمد نے ایرک کے اسلام۔ قبول کرنے کے بعد لوگوں کے
روائیے اور ایرک کو درپیش مشکلات کی بھی عکاسی کی ہے
ناول کا دل سوز پہلو سالار سکندر کا برین ٹیومر میں مبتلا ہونا تھا
ناول کے آخر میں عمیرہ احمد نے سودی نظام کے خلاف سالار سکندر کی خاطر خواں
کامیابی بیان کی گئی اور 2030 میں امریکہ کی مالی بحران سے دو چار ہونے کی پیشن
گوئی کی ہے
عمیرہ احمد چاہتیں ہیں قلم کی نوک سے ملک میں اسلامی نفاذ عائد ہوسکے وہ سود
ختم نبوت جیسے حساس ٹاپکس کو زد قلم لا کر اسلام کے پرچم کو بلند رکھنا چاہتیں ہیں
انکا عزم ہے کے قلم سے ملک سمیت عالمی سطح پر سود کے خلاف جنگ میں اپنا کردار ادا
کرسکیں.
***Aab e Hayat Novel by Umera Ahmed Review Complete Download Link Soon***
No comments:
Post a Comment